ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ارون جیٹلی کے ہتک عزت کے مقدمہ میں جواب داخل کرنے میں تاخیر کرنے پر کجریوال پر 5000کا جرمانہ

ارون جیٹلی کے ہتک عزت کے مقدمہ میں جواب داخل کرنے میں تاخیر کرنے پر کجریوال پر 5000کا جرمانہ

Tue, 05 Sep 2017 09:37:59    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی ہتک عزت کے معاملے میں اپنا جواب دینے میں تاخیر کرنے کے لئے پانچ ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن(ڈی ڈی سی اے ) سیمتعلق معاملہ میں مسٹر کیجریوال کے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر مسٹر ارون جیٹلی نے ان کے خلاف 10 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران مسٹر کیجریوال کی جانب سے سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی نے مسٹر جیٹلی کے خلاف ناشائستہ لفظ کا استعمال کیا تھا ۔مسٹر رام جیٹھ ملانی نے عدالت میں کہا تھا کہ یہ الفاظ ان کے موکل وزیر اعلی کے کہنے پر استعمال کیے گئے ہیں۔

اس کے بعد مسٹر جیٹلی نے کجریوال کے خلاف 10 کروڑ روپے کا ایک اور ہتک عزت کا کیس درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے جواب دینے میں تاخیر کی وجہ سے مسٹر کیجریوال پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا۔ عدالت نے پہلے 25 اگست کو اس کیس کی ابتدائی سماعت کے حکم کے خلاف وزیر اعلی کی درخواست کو خارج کردیا تھا۔اس الیکشن میں آپ کے رام چندر کو 59886 ووٹ ملے۔ڈی ڈی سی اے میں مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں جیٹلی نے کیجریوال کے علاوہ ان کی پارٹی کے دیگر لیڈروں راگھو چڈھا، دیپک باجپئی، کمار وشواس، آسوتوش اور سنجے سنگھ پر بھی مقدمہ دائر کیا۔
 


Share: